مدنی چینل عام کریں مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائی  مدنی کاموں کے سلسلے میں نے داتا نگر لاہور کے علاقے بادامی باغ میں قائم دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر بچوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائی کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی بچوں کی تربیت کیلئے ایک بہت ہی پیارا بچوں کا مدنی چینل لارہی ہے جو بچوں کی کردار سازی، اور ان میں دین کا جذبہ بڑھانے کیلئے کارگر ثابت ہوگا۔ اور بچوں کو گھر میں مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ جس پر بچوں نے نئےکڈز مدنی چینل کے آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے بچوں کو حضرت سیدنا ابراہیم اور حضرت سیدنا اسماعیل علیہماالسَّلام کی قربانی کا واقعہ بیان کیا اور انہیں اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔