22، 23 اور 24 مئی 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران کے لیے 3 دن کا سنتوں بھرا
اجتماع ہونے جا رہا ہے جوکہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوگا۔
معلومات کے مطابق ٹریننگ و رہنمائی پر مشتمل اس
اجتماع میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا
ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ، نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری، رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی حاضرین کو وعظ و
نصیحت کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے درمیان
سنتوں بھرے بیانات بھی کریں گے۔
اس 3 دن کے اجتماع میں سنتوں بھرے بیانات، جدید
ڈیجیٹل و ٹیکنیکل سیشنز اور مدنی مذاکرے
شامل ہوں گے جن کا مقصد ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی خدمت کے ساتھ
ساتھ جدید تقاضوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
Dawateislami