لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کی  مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام10اپریل2020ء کو لندن ریجن کے شہر لوٹن میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سمجھائے گے کہ کس طرح اپنے روزمرہ کے اوقات کو مدنی انعامات کے مطابق گزارا جائے اورظاہر و باطن یکساں رکھنے کے حوالے سے نکات بیان کئے۔