دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6  جون 2020ء کو یوکے ایسٹ لندن کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن والتھم سٹو،ایسٹ ہیم اورالفورڈ کی ڈویژن نگران اسلا می بہنوں نے شرکت کی۔ ایسٹ لندن کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور خود پسندی سے پچنے کے کچھ نکات بیان کئے۔کاکردگی، شیڈول جدول ، اوراجتماعات کی ترکیب کو کیسے مذید مضبوط کر سکتےہیں اس بارے میں نکات دئیے۔