پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں اوکاڑہ سٹی کے شیڈول پر تھےجس دوران انہوں نے مختلف شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں واقع الرحیم سٹی میں 17 اکتوبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقے کاانعقاد کیا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستا ن مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے کے فضائل پر شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے ہونے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلا نے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر شخصیات و ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں نیز ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم بھی جمع کروائی۔

بعدازاں شخصیات اور   ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی  ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)