21 جمادی الاخر, 1446 ہجری
17 اکتوبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینیڈا میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاوال اور
مانٹریال شہروں کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران کینیڈاکی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے مذکورہ شہروں
کی اسلامی بہنوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔
سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں ٹیلی
تھون 2024ء کے لئے انفرادی اور اجتماعی طور پر اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔