14 اگست 2023ء پیارے ملک پاکستان کے76  ویں یوم ِ آزادی کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت لاکھا اتحاد کوٹ مٹھن میں ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کےلئے شجرکاری کی گئی۔

اس موقع پر تحصیل نگران ناظم محمود عطاری،سٹی نگران عتیق عطاری نے امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان ’’پودالگاناہےدرخت بناناہے‘‘ پر عمل کرتے ہوئے لاکھا یوتھ ٹیم کے صدر ڈاکٹر احسان الحق لاکھا،حاجی غلام مرتضی لاکھا، فیض رسول لاکھا اور ساجد رسول لاکھا کے ہمراہ پودے لگائے ۔ (رپورٹ :ساجد رسول عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)