23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF
کے تحت پنجاب کے شہر لاہور کے علاقہ جلو موڑ میں 1 اگست 2023ء کو یوم ِ شجر کا ری
کے موقع پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جس میں
PHA،
یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور وکلا کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے
والی شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کےرکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شخصیات میں شجرکاری کے فوائدپر بیان کیا اورشخصیات
کےساتھ شعبہ ایف،جی،آر،ایف کے تعاون سے پودے لگائے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)