20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں 28اکتوبر2019ء کو مجلس مدنی
بستہ کے تحت ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں ریجن ذمہ دار،زون ذمہ داران اور مفتشین
نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی
بھی کی۔ علاوہ ازیں رکن شوریٰ نے ٹیلی تھون کےمدنی بستوں کے حوالے سے پیشگی تیاری
کا جائزہ لیا اور ٹیلی تھون مہم کو بھرپور
کامیاب کرنے پر زور دیا جبکہ نگران مجلس مدنی بستہ نے بھی ذمہ داران کی تربیت کی اور ٹیلی تھون مہم کے
متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
(رپورٹ،عمرحیات عطاری، دفتر ذمہ دار مجلس مدنی بستہ)