پچھلے کئی ماہ سے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں وقتاً فوقتاً بلڈ کیمپس کا انعقاد کیاجارہا ہے۔

اسی سلسلے میں ماہ جولائی 2020ء کے رواں ہفتے میں لاہور شمالی اور جنوبی زون میں بلڈ کیمپس کا انعقاد ہونے جارہا ہے ۔ عاشقان رسول سے التجاء کی جاتی ہے کہ اس فلاحی کام میں دعوت اسلامی کا ساتھ دیں اور دکھیاری امت کی خیر خواہی کے لئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کریں۔

بلڈ کیمپس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

میراں حسین زنجانی کابینہ، ڈویژن داتا نگر

مقام : آیان شادی ہال شیر شاہ روڈداتا نگر لاہور۔4 جولائی بروز ہفتہ شام 7:00 بجے

03228471763 ۔03324566150

داتا صاحب کابینہ ، ڈویژن گلشن راوی

مقام: آقا بینکویٹ ہال مین گلشن راوی لاہور۔4 جولائی بروز ہفتہ شام 7:00 بجے

03224993776۔03004554807

ڈیفنس کابینہ، ڈویژن چونگی

مقام: چونگی امر سدھو لاہور۔ 5جولائی بروز اتوار دوپہر 2:00 بجے

03214826923۔03208456373