21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 29 مئی 2022ء بروز
اتوار جامع مسجد غوثیہ رضویہ کوٹ رادھا کیشن میں کفن دفن
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں لاہور ڈویژن ذمہ دار شعبہ
کفن دفن مولانا علی اصغر عطاری مدنی نے کفن دفن کے چند ضروری مسائل سکھاتے ہوئے
میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کی ایپلی کیشن
Muslims Funerals کا تعارف کروایا نیز ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ بھی
کروائی۔ بعد ازاں الٰہ آباد شہر کے شعبہ کفن دفن ذمہ دار محمد شریف عطاری کے تایا
زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت اور دعا کا
سلسلہ رہا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)