دعوتِ اسلامی کے تحت 27اکتوبر2019ء کو کورنگی کراچی میں واقع جامع مسجد فیضان بلال  میں بعد از فجر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کے متعلق نکات دئیے۔علاوہ ازیں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کی امامت میں اشراق و چاشت کی باجماعت نماز بھی ادا کی گئی۔(رپورٹ،محمد ریاض عطاری،کراچی آفس)