دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کورنگی
میں قائم جامع مسجدرضا میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ منعقد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز فیضان بغداد، فیضان مولا علی اور
قاعدہ و ناظرہ
کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔اس
کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شعبہ روحانی علاج لانڈھی ٹاؤن کے ذمہ دار ندیم عطاری سے
اُن کے بھانجے عثمان عطاری کے انتقال پر تعزیت کی اور گھر والوں کو صبر کی تلقین
کرتے ہوئے انہیں مرحوم کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کورنگی میں ہونے والے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)