22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم و رابطہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن پونے زون کے کونڈوا کابینہ میں
شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان
سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو سنتوں پر چلنے،فکر آخرت کرنے کا
ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔