دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت کراچی میں کیماڑی باکسنگ کلب اور شارع فیصل کے ایک ہوٹل میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں غلام حسین پٹنی (سابق انٹرنیشنل باکسر)،باکسنگ کے کھلاڑی،ہاکی کے اولمپئن ،نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکاکو سلام کرنے اور ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب بیان کئے۔