پچھلے دنوں مولانا خاور حسین نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کا سیالکوٹ میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا۔

اسی سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے بھائیوں اور صاحبزادوں سے ملاقاتیں کیں اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کاتعزیتی پیغام سنایا جس پر مرحوم کے بھائی مولانا محمد قاری غلام مصطفیٰ اویسی صاحب نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا۔