26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان
کے شہر کراچی میں قائم جامع مسجد کیماڑی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد علی عطاری کی
آمد ہوئی۔
اراکینِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے اہم موضوعات پر مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے
والے شبِ براءت اجتماعات، رمضان اعتکاف، مدنی عطیات اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے
کلام کیا جس پر وہاں موجود ذمہ داران نے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی
نیتیں کیں۔
واضح رہے اس مدنی مشورے میں کیماڑی ٹاؤن اور فش ہاربر
ٹاؤن کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)