24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کیماڑی ڈسٹرکٹ کراچی کے ذمہ داران اور نئے پرانے اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ
Thu, 27 Oct , 2022
2 years ago
25 اکتوبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے کیماڑی
ڈسٹرکٹ کراچی کے ذمہ داران اور نئے پرانے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد علی عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ لیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں ڈونیشن جمع کرنے کے
اہداف دیئے نیز بھر پور طریقے سے اس میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود
ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)