دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر کیلگری میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”معاف کرنے کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے نئی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا۔