23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر
لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں ضلع قصور کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے
حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی اور ذمہ داران کو احسن انداز سے دینی کام کرنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)