23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام 3 اگست 2023ء کو پتوکی
ضلع قصور میں ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے ’’آلِ نبی کے فضائل ‘‘ کے موضوع
پر بیان کیا جس میں اہلِ بیت میں کون شامل ہے،سب سے افضل نسب والے ،اہلِ بیت دنیا بھر کے لئے امان ہیں اور اہل بیت سے بغض رکھنے والوں کا انجام کے بارے میں بتایا۔مزید
شرکا کو اہل بیت اطہار کی طرح پاکیزہ
زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)