22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
زیر اہتمام اطراف کمالیہ ڈویژن کے ایک سرکاری اسکول میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔ رکن زون مدرسۃ المدینہ رکن زون
عمر رضا عطاری، نگران کابینہ محمد رفیق عطاری اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر رشید احمد سمیت دیگر اسٹاف نے اسکول میں پودے
لگائے۔ اس موقع پر رکن زون نے دینی و فلاحی کاموں میں مصروف عمل دعوت اسلامی کے
شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور اسکول کے اسٹاف کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں درست
مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے پڑھنے کی نیت بھی کی۔