گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت اسلام آباد ریجن میں آن لائن  کفن دفن کورس کا اختتام ہوا ۔ کورس کے اختتام پر بذریعہ زوم سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس مکمل کرنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں مدنی کاموں پر مدنی پھول دیئےاور غسل میت میں فی سبیل اللہ خدمات سر انجام دینے کی نیت کی۔