پنجاب کے شہر ملتان میں قاسم پور مجتبیٰ کالونی میں دعوت اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ گرلز کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے نگران شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز، نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعۃ المدینہ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ذمہ داران نے رکن شوریٰ کو تعمیراتی کاموں کے حوالے آگاہی بھی دی۔