دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت جامعۃ المدینہ فیضانِ انبیاء شیخوپورہ لاہور زون میں پانچ  ماہ کا مقیم امامت کورس جاری ہے۔ دورانِ کورس وقتاً فوقتاً مبلغینِ دعوتِ اسلامی ان کی تربیت بھی فرماتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں 15 جنوری 2020 ء بروز بدھ مجلس امامت کورس کے زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور دعوت ِاسلامی کے 12 مدنی کام کرنے کا جذبہ دلایا۔ (محمد شاہد محمود عطاری مدنی، معلم امامت کورس)