دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت ملتان ریجن کے  جامعۃ المدینہ اشاعت الاسلام میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ دورانِ کورس 31اکتوبر2019ء کو نگران مجلس امامت کورس نے اس مقام پر حاضری دی اور طلبۂ کرام کی تربیت کی نیز شرکا کو 12مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر کثیر طلبۂ کرام نے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کی نیتیں بھی کیں۔ (رپورٹ،محمد الیاس رضا عطاری،رکن مجلس امامت کورس)