ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد راشد علی عطاری مدنی کا جامعۃ المدینہ فیضانِ غوثِ اعظم ولیکا میں سنتوں بھرا بیان

طلبہ کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مطالعہ کرنے اور تحریری مقابلے میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل 7 جنوری 2020ء کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے زیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ فیضانِ غوث اعظم ولیکا سائٹ ایریا کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ رائٹنگ ڈیپارٹ کے ناظم محمد راشد علی عطاری مدنی نے طلبہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ہونے والے مضامین کے تحریری مقابلے میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ ناظم ماہنامہ نے طلبہ کو ہر ماہ جاری ہونے والے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔