مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ  کی جانب سے  18 جنوری 2020ء بروز ہفتہ  جامعۃالمدینہ  فیضان احمد رضا نارتھ  کراچی میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں  تقریبا 180 سے زائد طلبہ کرام اور  اساتذہ عظام نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ رائٹنگ ڈیپارٹ کے ناظم محمد راشد علی عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ  کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور تحریری مقابلے میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر کثیر طلبہ نے تحریری مقابلہ میں حصہ لینے اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی  سالانہ بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ اس پریزنٹیشن کی کامیابی میں مجلس جامعۃ المدینہ، ناظمین و اساتذہ کرام اور مکتبۃ المدینہ کے اسلامی بھائیوں نے بھی  بھرپور تعاون  کیا۔