یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی میں 11 دسمبر 2021 بروز ہفتہ شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی ۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں مدرسۃ المدینہ کے کلاسوں میں جا کر چیک کرنے کے نکات سمجھائے نیز جدول کے مطابق کلاس لگانے کی ترغیب بھی دلائی۔