اسلامی بہنوں میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ
کے متعلق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ
7 جنوری 2021 بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے متعلق مدنی
مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ
حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور H.O.D ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد مہروز عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے درمیان ماہنامہ
فیضان کی آن لائن بکنگ اور ترسیل اور دیگر لوازامات کے حوالے سے باہمی مشاورت کی
گئی اور آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔
واضح رہے کہ اسلامی بہنوں کے درمیان ماہنامہ فیضان
کی آن لائن بکنگ اور ترسیل اور دیگر لوازامات کے حوالے سے دسمبر 2020ءمیں ایک تربیتی
سیشن ہوچکا ہے جس کے بعد تقریبا 36 اسلامی بہنوں کی یوزر آئی ڈی بنائی گی تھیں جبکہ دوسرا تربیتی سیشن 23جنوری 2021بروز اتوار کو کیا جارہا ہے جس میں پہلے سیشن
میں تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ساتھ
ساتھ دیگر اسلامی بہنیں بھی شرکت کرسکتی ہیں ۔