15 فروری 2026ء کو مدرسۃالمدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت Haugerud, Norway میں ناظرہ قرآنِ پاک مکمل کرنے والی کم و بیش 19 اسلامی بہنوں کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے تلاوت و نعت کے بعد حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے بالخصوص مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں ناظرہ قرآنِ کریم مکمل کرنے والی اسلامی بہنوں کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے اور اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔