20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں مولانا سیف الرحمن چشتی صاحب کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے
ایصالِ ثواب کے سلسلے میں گزشتہ روز 22 اکتوبر 2019ء کو دارالعلوم محمدیہ
غوثیہ نیو لیبر کالونی سائٹ ایریا کراچی
میں محفل نعت کا انعقاد گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور نگران
مجلس رابطہ بالعلماء سمیت مدرسے کے بچوں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔ رکنِ شوریٰ نے محفلِ پاک میں اظہارِ خیال کیا اور مرحوم مولانا سیف الرحمن چشتی صاحب کے بھائی مولانا خلیل الرحمن چشتی صاحب سے ملاقات بھی کی۔ محفل میں حاضرین کو امیر
اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی پیغام
بھی سنایا گیا۔