اپنے اسلاف کے طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی 4 اپریل 2026ء بمطابق 16 شوال المکرم 1447ھ کی شب عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  ”مدنی مذاکرہ اور افتتاحِ بخاری شریف“ کا اہتمام کیا جائے گا۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق مختلف شہروں اور بیرونِ ممالک کے طلبہ و طالبات بذریعہ مدنی چینل جبکہ کراچی شہر کے رہائشی اسلامی بھائی براہِ راست عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آکر شرکت کریں گے۔

رات تقریباً 09:00 بجے تلاوتِ قرآن و نعت شریف سے مدنی مذاکرے کا آغاز کیا جائے گا اور عاشقانِ رسول شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے مختلف سوالات کریں گے جن کے انہیں علم و حکمت سے بھرے جوابات دیئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں امیرِ اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وہاں موجود دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام اور اپنے گھروں سے بذریعہ مدنی چینل شرکت کرنے والی طالبات کو بخاری شریف کی پہلی حدیث شریف پڑھائیں گےنیز حدیث شریف کی مختصر تشریح بھی بیان کی جائے گئی۔

تمام اسلامی بھائی اس ”مدنی مذاکرے اور افتتاحِ بخاری شریف“ میں ضرور شرکت کریں تاکہ علمِ دین حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ افتتاحِ بخاری شریف میں بھی شرکت کرنے کا موقع ملے۔