1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت کراچی، ڈیرہ اللہ یار، شیخوپورہ، میلسی اور سمہ سٹہ سمیت مختلف مقامات پر
16نومبر 2019ءکو 5ماہ سے جاری مقیم امامت
کورسز کا اختتام ہوگیا۔کورسز کے اختتام پر سنّتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئےجن
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری ،رکنِ مجلس اور نگرانِ کابینہ سمیت دیگر ذمّہ
داران نے”مختلف موضوعات “پر سنّتوں بھرے بیانات
کئے اور شرکا ئے کورسز کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ ملانے کا ذہن دیا۔شرکائے کورسز میں تحائف بھی تقسیم کئے
گئے۔