صحابۂ کرام، تابعین و تبع تابعین کے بعد دنیا بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی ذات اولیائے کرام کی ہے جن میں سے ایک بہت بڑا نام  سلطانُ الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہِ علیہ کی ہے۔

حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہِ علیہ کے سالانہ عرس کےموقع پر امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقانِ رسول کو 21 صفحات کا رسالہ امام احمد رضا درِ خواجہ پرپڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 21صفحات کا رسالہ امام احمد رضا درِ خواجہ پرپڑھ یا سُن لےاُسے اپنے ولیوں کا ادب نصیب کر اور ان کی تعلیمات پر عمل کی توفیق دے اور اُسے اس کے ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download