دعوت اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا کام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سےچند یہ ہیں عرب شریف ، کویت ، عمان ،بحرین،قطر ،آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، ساؤتھ کوریا ،ہانگ کانگ ،انڈونیشیا ،سری لنکا ،بنگلہ دیش، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کینیا ، تنزانیہ ، یوگنڈا ، ماریشس ، موزمبیق، ملاوی ، یوکے ، اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بیلجئیم ، ڈنمارک ، ہالینڈ، سوئیڈن ، آسٹریا ،یوبا سٹی، نیو یارک، کینیڈا اور سرینم۔

ان ممالک میں ستمبر 2022 ء میں دعوت اسلامی کی تنظیمی اسٹریکچر کے مطابق ’’696‘‘ ذیلی حلقوں میں اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کی دعوت دی۔

علاقائی دوروں کے ذریعے دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا جن میں ’’15‘‘کتب اور’’ 476‘‘رسائل تقسیم کئے گئے۔ جبکہ دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت ستمبر 2022ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے ’’89‘‘ محارم اسلامی بھائیوں نے’’3‘‘دن کے اور ’’1‘‘ محارم اسلامی بھائی نے’’12‘‘ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔