9 ربیع ُالآخر , 1448 ہجری
میرپورخاص میں 23 ستمبر کو ”اجتماعِ غوثیہ“ کا
انعقاد، خلیفۂ امیرِ اہلسنت کا خصوصی بیان ہوگا
Tue, 22 Sep , 2026
57 minutes ago
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے سندھ
کے شہر میرپورخاص کے عاشقانِ رسول کے لیے عظیم الشان ”اجتماعِ غوثیہ“ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔انشاء اللہ الکریم یہ
عظیم الشان اجتماع 23 ستمبر 2026ء بروز بدھ مہاجر کالونی گراؤنڈ میرپورخاص میں منعقد ہوگا۔
پروگرام کے شیڈول کے مطابق اجتماع کا باقاعدہ
آغاز رات 9:30 بجے تلاوتِ قرآن و نعت شریف سے ہوگا جس کے بعد رات تقریباً 11:00 بجے خلیفۂ امیرِ
اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کا خصوصی بیان ہوگا۔
Dawateislami