ہالینڈ
میں سنتوں بھرا اجتماع، خلیفۂ امیرِ اہلسنت نے مدنی پھولوں سے نوازا
24 اپریل 2026ء کو ہالینڈ (Holland) میں عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام
سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں حاضرین کو سنتوں کی ترغیب دلانے کے ساتھ ساتھ انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے
آگاہ کیا گیا۔
اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قرآن و نعت رسولِ
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد دینی کاموں کے سلسلے میں یورپ تشریف لائے ہوئے خلیفۂ امیر اہلسنت حضرت
مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ
العالی نے اپنے بیان کے دوران
سنتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں نیک اعمال کرنے اور دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز اس دوران کثیر تعداد میں عاشقانِ
رسول موجود تھے۔
اجتماع کے اختتام پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ
العالی نے اختتامی دعا کروائی جبکہ
وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی ۔
Dawateislami