مجلس مدنی قافلہ کے تحت حیدر آباد میں قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی
سے تشریف لائے ہوئے رکن شوری حاجی امین قافلہ عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نےذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی کو 8 جنوری 2021 عیسوی کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے،اپنے ماتحت قافلہ
ذمہ داران کی تربیت کرنے، مدنی قافلوں کے لئے روزانہ کم از کم دو اسلامی بھائیوں
کو تیار کرکےان کے نام لکھنے،شرعی مدنی پھول کو نافذ کرنے اور نئے شہروں
میں دار السنہ کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو فرمائی۔
واضح رہے کہ مدنی قافلوں کی دھوم دھام کے لئے رکن شوری حاجی قافلہ عطاری
ان دنوں سندھ اور پنجاب کے دورے پر ہیں جہاں مختلف ذمہ داران کے مدنی مشورے لے رہے
ہیں جبکہ نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور اور پاک دارالسنہ ذمہ دار شاکر مدنی بھی
ان کے ہمراہ ہیں۔(رپورٹ:محمد
حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)