24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے خانیوال میں محمد عمران عطاری کے گھر پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا۔
دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو درود پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے زیادہ سے
زیادہ درود پاک پڑھنے اور پیارے
آقا ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ نیکی کے کام کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون
میں چندہ جمع کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی
نیز نگرانِ پاکستان نے اختتامی دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو
اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)