امیر اہلِ سنت ایک عہد ساز شخصیت ہیں، یومِ پیدائش پر انہیں
مبارکباد پیش کرتا ہوں، مولانا حامد سرفراز رضوی صاحب
رکن زون مجلس رابطہ بالعلماء فیصل آباد زون عمر
فاروق عطاری نے 17 مئی 2020ء کو مولانا پیر حامد سرفراز رضوی صاحب (مہتمم
دارالعلوم غوثیہ رشد الایمان ڈجکوٹ فیصل آباد) سے بذریعہ فون رابطہ کیا اور امیر اہلِ سنت کے یوم ولادت پر اپنا پیغام
ارسال کرنے کی استدعا کی جس پر حامد سرفراز رضوی صاحب نے شفقت فرماتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام مدنی چینل کے لئے ارسال کی۔
مولانا پیر حامد سرفراز رضوی صاحب کا کہنا تھا کہ امیر
اہلِ سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک عہد
ساز شخصیت ہیں، ان کے اس امت مسلمہ پر بے
پناہ احسانات ہیں، ایک علاقے سے اپنا
پیغام لے کر نکلے اور آج دنیا کے اکثر حصے میں اپنا پیغام پہنچا دیا ہے، جس شعبے
میں دیکھیں ا میر اہل سنت کی خدمات نمایاں نظر آتی ہیں۔ ولادت امیر اہلِ سنت پر
مبارکباد دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ا میر
اہلِ سنت کے اس یوم ولادت پر میں انہیں
مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں
کہ اللہ پاک ان کا سایہ تادیر قائم رکھے۔