جامعۃالمدینہ بوائز ہجویری
اسکیم ہربنس پورہ لاہور میں سنتوں بھرا اجتماع
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جامعۃالمدینہ بوائز ہجویری اسکیم ہربنس پورہ
لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ
ٹاؤن کے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں ربیع الاوّل کے مہینے میں اجتماعِ میلاد،
ہفتہ وار مدنی مذاکرے اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں
نے اچھی چھی نیتیں کیں۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا بھی
ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )