عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی 2026ء میں حج کی سعادت پانے والے زائرین کے لیے ایک خاص پروگرام کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس کا  عنوان ”حج اسپیشل ٹرانسمیشن“ ہوگا۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ پروگرام مدنی چینل پر 26 مئی 2026ء بروز منگل دوپہر تقریباً 3 بجے لائیو (Live) نشر کیا جائے گا جبکہ اس اسپیشل ٹرانسمیشن میں شریک ہوں گے معروف اسلامک اسکالرز شیخ الحدیث و التفسیرمفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی ،نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری ۔

یہ پروگرام حج کے حوالے سے اہم گفتگو اور تجربات پر مشتمل ہوگا جہاں ناظرین حج کے فضائل، مناسک اور دینی فوائد کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔ اس کے علاوہ اسلامی تعلیمات کے مطابق حج کی اہمیت اور روحانی فوائد پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

تمام عاشقانِ رسول سے درخواست ہے کہ اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے دیگر اسلامی بھائیوں کے ساتھ شامل ہوں اور اس اہم دینی موقع سے فائدہ اٹھائیں۔