حاجی
یوسف خان عطاری کے گھر مدنی منےکی ولادت ہوئی
امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے حاجی یوسف خان عطاری
سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے
نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
پیغام
عطار!
اولاد
کے ساتھ نرمی کی فضیلت
مکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ احیا ء العلوم جلد 2
صفحہ نمبر 785 میں حجۃ الاسلام محمد بن
محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں
اولاد کے ساتھ نرمی کرنا مستحب ہے،سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے
حاجی یوسف خان عطاری کی خدمت میں السلام
علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشا
اللہ الکریم شہزادے کی ولادت بہت بہت بہت
مبارک ہو۔ یوسف بیٹا اللہ رب العزت کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمدِ عربی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک نام کی تعظیم اور اس سے برکت حاصل کرنے
کے لئے صاحبزادے کا نام رکھتا ہوں ”محمد“ اور پکارنے کے لئے صحابی رسول کی نسبت سے
”حذیفہ“۔ حذیفہ کا معنی ہے ”بے عیب“ میں آپ کو اپنی مدنی
بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچے
کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتا ہوں۔ جعلہ اللہ مبارکاً علیکَ وعلٰی امتی محمد علی صاحبہا الصلوة
والسلام ۔ اللہ
رب العزت اس بچے کو آپ کے لئے اور ساری
امت کے لیے باعثِ برکت بنائے ۔ اٰمین
دعائے
عطار
یا رب
المصطفٰے جلا
جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حذیفہ عطاری کو درازیِ عمر بالخیر عطا
فرما، یا اللہ پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں عبادتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری
طویل زندگی عطا فرما۔مولائے کریم انہیں اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور اطاعت
گزار اور فرما نبردار بنا۔ گھر بھر کے لیے راحت کا سامان بنے، خاندان میں نیکی کی
دعوت پھیلنے کا ذریعہ بنا، اے مالک یہ
پیارا پھول جیسا بچہ بڑا ہو کر عالمِ دین بنے، مفتی اسلام بنے، دعوتِ اسلامی کا
مخلص مبلغ بنے۔ مولائے کریم ان کی امی کی
کمزوی دور ہو صحت ملے راحت ملے ہمت ملے طاقت ملے عافیت نصیب ہو ، نارمل لائف میں
آجائیں اور تیری رضا کے سائے میں دین و دنیا کے کام حسبِ معمول کرنے والی بن جائیں۔
مولائے کرام ان کے ابو کو بھی صحت دے ہمت دے راحت دے طاقت دے روزی روزگار میں خیر
و برکت دے، یہ سار ا گھرانہ نیکی کی دعوت، حسنِ اخلاق اور اعلیٰ کردار کے حوالے سے
پہچانا جائے۔
صلواعلی
الحبیب ۔ صلی اللہ علیٰ والہ وسلم
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی پھول
بیان کرتے ہوئے مزید فرمایا : نیت کیجئے کہ اپنے پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو اللہ زندہ سلامت رکھے عالمِ دین حافظ قر آن مفتی اسلام اور مبلغ دعوت اسلامی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی
پابندی کرتے رہیں، گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں، دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں، خاندان کے تمام افراد اپنے چہرے پرداڑھی سجائیں۔ داڑ
ھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔ معا ذا
للہ
اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی
ہو اس پر واجب ہے کہ فورا توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ داڑ ھی کٹے نہ ایک
مٹھی سے گھٹے،اللہ پاک کے آخری نبی محمد
عربی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبار ک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال
شریف بڑھائے ، زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔
یاد
رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور
گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے
اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“ کا مطالعہ فرمائیں۔
ہر
جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں
تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں
تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے
سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی
قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے
تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر
ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو
جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا
انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی
رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔
دعوت
اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور
عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ
ہاتھ آئے گا۔ اِن
شااللہ الکریم
مزید
کم از کم ایک فرد کو 12ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے
تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیے۔ ہوسکے تو پچیس25 سو یا اس کے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے
خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔