دعوتِ اسلامی کی مرکزی  مجلسِ شوریٰ کے رکن و ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کے والدِ مرحوم حاجی یعقوب گنگ کی برسی کے موقع پر آج مؤرخہ 6 ستمبر 2021ء بروز پیر رات نمازِ عشاء کے بعد فیضانِ غوثِ پاک،1/92 مین خیابانِ حافظ، خیابانِ سحر ، ڈی ایچ اے، فیز 6 کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا۔

اجتماع کا آغاز رات 9 بجے قرآن خوانی سے ہوگا اور ساڑھے 9بجے نعت خوانی شروع ہوگی۔ 9:45 پر حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور 10:30 پر دعا کے ذریعے اجتماع کا اختتام ہوجائے گا۔

قرب و جوار کے عاشقانِ رسول اس اجتماع میں شرکت فرماکر ثوابِ دارین حاصل فرمائیں۔