دعوت اسلامی کی مجلس ازدیاد حب کے تحت 24 جون 2020ء کو رکن ِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری کی والدہ مرحومہ  کے ایصال ثواب کے لئےآن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع پاک میں کم وبیش 600 سے زائد عاشقان رسول نے آن لائن شرکت کی۔ اسلامی بھائیوں نے رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری کو مرحومہ کے لئے کثیرتعداد میں قراٰن پاک، درود سلام، سورہ فاتحہ، سورہ ملک، استغفاراور دیگر ایصال ثواب تحفۃً پیش کئے۔