ڈاکٹر ماجد کی رہائش گاہ پرنگران شوریٰ کی بزنس مین اور پروفیشنلز سے ملاقات
انگلینڈ
(England)
کے
شہر برمنگھم (Birmingham)
میں
ڈاکٹر ماجد کی رہائش گاہ پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران، مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے مقامی بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، حاجی خالد عطاری، نگران
یوکے مشاورت اور دیگر مبلغین و ذمہ داران دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔
نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے والدین اور
دیگر مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ اپنے مرحومین کے
ایصال ثواب کے لئے مساجد و مدارس کی تعمیر کرتے ہوئے نیکی کے ان کاموں میں حصہ
لینےاور دین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔
دورانِ
ملاقات نگرانِ شوریٰ نے انگلینڈ کے علاقے نیوآرک شوگراؤنڈ (Newark
Showground) میں آنے والے 18، 19 اور 20
ستمبر 2026ء کو منعقد ہونے والے تین روزہ عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع میں خود
بھی شرکت کرنے اور اپنے ساتھ دوست احباب اور رشتہ داروں کو بھی لانے کا ذہن دیا۔ ملاقات
کے اختتام پر نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ڈاکٹر ماجد کے والد
مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
Dawateislami