حاجی امین عطاری کی ٹھٹھہ کے نگران کابینہ عابدعطاری
مرحوم کے سوگواروں سے تعزیت اور زیر تعمیر مسجد کا دورہ
دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری ٹھٹھہ پہنچے جہاں انہوں نے ٹھٹھہ کے
نگران کابینہ عابدعطاری مرحوم کے گھر جاکر ان کے بھائیوں،بچوں اور دیگر اہل
خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب
کےلئے دعائے مغفرت کی۔ رکن شوریٰ نے اہل خانہ
کو مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جبکہ حاجی محمد امین عطاری نے مرحوم
عابدعطاری کی قبرپر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔
بعد ازاں رکنِ شوریٰ کراچی کے علاقے گلشن حدید پہنچے جہاں
انہوں نے مقامی شخصیت صابربھائی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے
انتقال پر تعزیت کرتے ہوئےمرحومہ کے لئے دعائے
مغفرت کی۔
رکن شوریٰ نے
گلشن حدید میں زیر تعمیر مسجد فیضان فاروق
اعظم کا دورہ بھی کیا اور وہاں جاری تعمیراتی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی تعمیرات کے حوالے سے رہنمائی بھی فرمائی۔