ہر ہفتے کی طرح اس ہفتے بھی عاشقانِ رسول کے دینی علم میں اضافے کرنے اور  اُن کی اخلاقی تربیت کے لیے بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا اابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے 44 صفحات پر مشتمل رسالہ اربعینِ عطار (قسط 4) پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی ہے۔

امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے اس ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے اور اسے سننے والے تمام افراد کو اپنی خصوصی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

واضح رہے کہ امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے ہر ہفتے ایک دینی و اصلاحی رسالے کے مطالعے کی ترغیب دی جاتی ہے، جس کا بنیادی مقصد عوام الناس میں مطالعے کے رجحان کو فروغ دینا اور اسلامی تعلیمات کی آگاہی عام کرنا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک !جوکوئی 44 صفحات رسالہ پڑھ یا سُن لے اُسے خواب میں اپنے سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کا جلوہ دکھا اُس کو ایمان پر مدینے میں موت عطا فرماکر ماں باپ اور خاندان سمیت جنت الفردوس میں بےحساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download