آج رکن شوریٰ حاجی امین عطاری میرپور خاص سے مدنی چینل
پر ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
تبلیغِ
قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج رات مؤرخہ
30 جولائی 2026ء بروز جمعرات عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سمیت ملک و بیرونِ ملک ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد جائے گا۔ مرکزی اجتماع کا آغاز روایتی اندازمیں تلاوت
قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
سے ہوگا۔
تلاوت
و نعت کے بعد اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی مختلف موضوعات پرسنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔ بیان کے بعد ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ سنتیں اور آداب سیکھنے/سکھانےکے
لیے خصوصی حلقے لگائے جائیں گے۔ ان حلقوں میں نماز کے واجبات، وضو کے فرائض اور
روزمرہ کی مسنون دعائیں عملی طور پر سکھائی جائیں گی۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست (Live)
نشر
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ، مدنی
مرکزفیضان مدینہ العطار ٹاؤن میرپور خاص سندھ سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں استاذالحدیث مفتی محمد
ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈدادنخان، جہلم میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل
عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ بھٹ شاہ سندھ میں رکن شوریٰ حاجی محمد
علی عطاری، کلاسک مارکی نزد HMمارٹ،اوورہیڈ
برجHMCروڈ
ٹیکسلامیں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ
لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع مسجد حنفیہ سوڈیوال لاہور میں
رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور غوثیہ جامع مسجد بلیر پاڑہ نزد ٹرک ٹرمینل
روڈ، CDA،
چٹاگانگ بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
Dawateislami